سلسلہ نقشبندیہ میں اویسیہ میں بطریق انفاس ذکر سکھلایا جاتا ہے،لطائف مراقبات سے گزار کر فنا فی الرسولﷺ کا مراقبہ
میں سالک
کو بارگاہ نبویﷺ میں پیش کر کے دست اقدسﷺ پر بیعت کا شرف حاصل ہوتا ہے ،اصطلاح تصوف میں اسے
"روحانی بیعت "کہا
جاتا ہے۔بحمد تعالیٰ یہ نعمت ہزاروں سالکین کو نصیب ہے ،اگر آپ اس کے طالب ہیں ،تو دعوت خاص وعام ہیں۔
کنز الطالبین صفحہ ۱۰۱
ميں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ آدمی
رضائے الٰہی کو مقصد بنا کر اور طلب صادق لے کر ہمارے سلسلہ(نقشبندیہ اویسیہ دار
لعرفان منارہ چکوال پاکستان) میں آجائے ،تو انشاء اللہ چھ ماہ کے عرصہ میں روح سے
کلام سے کلام کر لے گا۔،روح کو بھی دیکھ لے گا،حتی کہ یہ بھی دیکھ لے گا ،روح علین
میں ہو اور بدن صیح ہو تو روح کا تعلق بدن سے کس طرح ہوتا ہے،اور اگر بدن صیح نہ
ہو تو ذرات جسم کے ساتھ روح کا تعلق کیسے ہوتا ہے،اور یہ بھی دیکھ لے گا کہ نبی
کریم ﷺ کی روح مبارک کا تعلق آپﷺ کے جسم اقدس سے جس صورت میں ہے ،اسکی کفیت کیا
ہے،اور آپ ﷺ قبر مبارک میں کس کفیت سے زندہ ہیں ،بلکہ یہ بھی دیکھ لے گا کہ حضور ﷺ
کے سینہ مبارک سے انوار کی بارش کس طرح ہوتی ہے ،اور ان انوار کی تاریں کس طرح
مومنوں کے ایمان کو قائم رکھے ہوئے ہیں ۔
دلائل السلوک ص195)
میں
جانتا ہوں کہ میری ان باتوں سے بعض لوگوں کو سخت تکلیف ہوگی ،مگر یہ کوئی تعجب کی
بات نہیں کیونکہ ہر زمانے میں ایسا ہوتا رہا ہے،مگر میری غرض اظہار حق ہے ،اور
تصوف و سلوک اسلامی کو حقیقی رنگ میں پیش کرنا ہے ،جسے دنیا پرست دکانداروں نے
ایسا مسخ کر دیا ہے کہ اسکا پہچاننا مشکل ہو گیا ہے ،آنے والی نسلیں انشاء اللہ
تعالیٰ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گی۔
No comments:
Post a Comment