Monday, 19 January 2015

بعثتِ رحمت عالم ﷺ کانفرنس کا انعقاد




ایوان اقبال میں بعثتِ رحمت عالم ﷺ کانفرنس کا انعقاد



جب مہرِ عالم تاب ازل سے بے تاب و بے خواب پھرتا تھا اور ایام نے لاکھوں کروڑوں رنگتیں تبدیل کیں اور صبحوں شاموں نے مسلسل کروٹیں بدلیں تو یہ سب کچھ کسی مقدس ہستی اور کسی خاص محبوب کی جستجو میں ہو رہا تھا۔ بقول حفیظ جالندھری۔
یہ سب کچھ ہو رہا تھا ایک ہی امید کی خاطر
یہ ساری کاہشیں تھیں ایک صبحِ عید کی خاطر
ربیع الاول کا مبارک مہینا ہم مسلمانوں کیلئے عید کا سندیسہ لاتا ہے۔ ہم مسلمانوں کیلئے سرکارِ دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت پاک عید کیوں نہ ہو کہ ہمیں کلمہ پاک، قرآن پاک، نمازیں، روزے، حج، زکوٰة، عیدین کے پاکیزہ تحائف آپ کے صدقے نصیب ہوئے۔ ہمیں تو زندگی کا ہر سلیقہ اور ہر قرینہ ہمارے آقا و مولا نے سکھایا اور سمجھایا ہے۔ کمزوروں، ضعیفوں، بے کسوں، بے یار و مددگاروں کو سہارا نصیب ہو گیا۔ غلاموں کو غلامی کی زنجیروں سے آزادی مل گئی۔ جب نبی پاک اپنے پیروکاروں کیساتھ مدینہ طیبہ تشریف لائے تو آپ کے زیر سایہ زندگی کا نقشہ ہی بدل گیا۔ انصار و مہاجر کی شانِ وحدت اور شانِ محبت دیدنی تھی۔ مسلمان زہد و ورع کی جیتی جاگتی تصویروں میں ڈھل گئے۔ ہر سُو اذانوں اور تکبیروں کی گونج سنائی دیتی تھی۔ دن کام کیلئے اور راتیں عبادت کیلئے تھیں بلکہ ان پاکیزہ لوگوں نے نبی اکرم سے تجارت اور کاروبار کا جو طریقہ سیکھا، وہ بھی عبادت ہی میں شامل تھا۔ لہٰذا مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہونا شروع ہو گئیں۔یہ مہینہ محافل سجانے اور اپنی روحانی تربیت کرنے کا مہینا ہوتا ہے۔ اس بابرکت مہینے کے آغاز میں ہمیں جس محفل میلاد میں شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی، وہ محفل پروفیسر محمد احمد اعوان پرنسپل گورنٹ کالج آف کامرس سبزہ زار کی رہائش گاہ ، جو کالج ہی میں ہے، میں منعقد کی گئی۔ پروفیسر محمد احمد اعوان عالم دین بھی ہیں اور عاشق رسولﷺ بھی ، اس لئے جب وہ تقریر کرتے ہیں تو قلب کو گرما دیتے ہیں اور روح کو تڑپا دیتے ہیں۔ اس محفل کی صدارت ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) میاں نذیر اختر صاحب نے کی۔ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے ایک طالب علم محمد طاہر نقش بندی نے خوش الحانی سے نعت رسول مقبول پیش کی۔ پرنسپل محمد احمد اعوان صاحب نے محفل کے شرکاءمختلف کالجوں کے اساتذئہ کرام، پرنسپل صاحبان، خصوصاًsix Bفوڈ انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو جناب محمد طاہر انجم صاحب اور ادبی اسکالر ابو حماد اعوان اور خاکسار کا ” نوائے وقت“ کے حوالے سے تعارف کروایا۔ محمدطاہر انجم صاحب نے اعلان کیا کہ میں گورنمنٹ کالجز کے پرنسپل صاحبان کی خدمت میں گزارش کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے کالجوں میں محفل میلاد کے انعقاد کا حکم فرمائیں تو محفل میلاد کے لنگر اور دیگر اخراجات کی ذمہ داری مجھ عاجز کی ہو گی۔
گذشتہ دنوں اسی مبارک مہینے کی مناسبت سے ایک محفل ” بعثت رحمت عالم کانفرنس“ کا انعقاد ہوا۔ اس کا اہتمام سلسلہ نقش بندیہ اور تنظیم الاخوان نے کیا۔ اس کانفرنس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان ، ناظم اعلیٰ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان، سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور خواجہ محمد شریف، خالد محمود چشتی اور دیگر لوگوں نے خطاب فرمایا، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد ہارون کے حصے میں آئی، حضرت امیر محمد اکرم اعوان کا نعتیہ کلام شہزاد ناگی میجر (ر) ،محمد مظہر اور شہزاد لیاقت نے اس انداز میں پیش کیا کہ حاضرین محفل مسحور ہو کر رہ گئے۔ضلعی امیر خالد قریشی صاحب نے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ چار سلاسل تصوف چشتیہ ، سہروردیہ، قادریہ، اور نقشبندیہ مشہور ہیں نقشبندیہ دویعنی نقشبندیہ مجددیہ اور نقشبندیہ اویسیہ پر مشتمل ہیں ۔حضرت امیر محمد اکرم اعوان نے قرآنِ پاک کی تفسیر ”اسرار التزیل“ تحریر فرمائی ہے، یہ انگریزی اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ قرآنِ مجید کی بیانیہ تفسیر ” اکرم التفاسیر“ اور پنجابی تفسیر ” ر ب دی گلاں“ بھی منصہ شہود پر آ چکی ہے، قرآنِ پاک کا آسان فہم ترجمہ ” اکرم التراجم“ اردو انگریزی دونوں سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی زندگی ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔ آپ نے زندگی کے ایک ایک پہلو کے حوالے سے ہماری مکمل راہنمائی فرمائی ہے۔ جسٹس صاحب نے پاکستان اور پاکستانیوں کو بہترین ملک اور بہترین لوگ قرار دیا۔ناظم اعلیٰ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ صاحب زادہ عبدالقدیر اعوان صاحب نے شرکاءسے مخاطب ہوئے کہا کہ قرآنِ میں اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب کی ذاتِ اقدس کے بارے میں بہت سے ارشادات فرمائے ہیں، جن میں ایک ارشاد باری یہ بھی ہے کہ آپ کی ذاتِ رحمت اللعالمین ہے۔ آپﷺ کو اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی طرف رحمت بنا کر بھیجا ۔ اللہ تعالیٰ نے جب تمام رحمتوں کا سبب ہمارے پیارے نبی حضرت محمد کی ذاتِ اقدس کو بنایا ہے تو یہ بات روز روشن کی مانند واضح ہو جاتی ہے کہ آپ سے اظہار محبت صرف مسلمانوں ہی کیلئے نہیں، تمام مخلوق کے ذمے ہے۔ اس میں شک نہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت سعادت اور آپ کی بعثت مبارک سے اظہار محبت و عقیدت ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے لیکن سیرت کے پروگرام سے جلئسہ ولادت ، پھر جلسہ ولادت سے جلوسِ ولادت اور جلوسِ ولادت سے جشنِ ولادت تک پہنچنے میں کہیں ہم نے وہ حدود قیود تو عبور نہیں کر لیں، جسکی ممانعت ہمیں رب کریم نے فرمائی ہے۔ نبی اکرم کے بارے میں قرآنِ پاک میں آتا ہے اپنی آواز کو میرے حبیب کی آواز سے اونچا مت کرو، یہ نہ ہو کہ تمہارے اعمال ضائع ہو جائیں اور تمہیں خبر نہ ہو۔“
صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان صاحب نے فرمایا کہ آج ملک میں بد امنی، انتشار اور فساد کی فضا نظر آتی ہے۔ آج دینی اور سیاسی جماعتوں کو تمام ذاتی اور فروعی اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جانا چاہئے۔ اس پروگرام میں لاہور ڈویژن کے صدر رحمت اللہ ملک ایڈووکیٹ ضلعی صدر راشد قیوم ، نائب امیر الطاف مخدوم ، محمد اکرم، سیکرٹری نشر و اشاعت پنجاب امجد محمود اعوان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی، صاحب زادہ عبدالقدیر اعوان نے ملک کی سلامتی اور بدامنی کے خاتمہ کیلئے دعا فرمائی۔ دعا کے ساتھ ہی یہ روحانی محفل اختتام کو پہنچی۔

Sahibzada Abdul Qadeer Awan


ALLAH say doori


Gustakhana Khake 17 Jan.2015


اپنے رب کو بہت یاد کر

  بِ سْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ قَ الَ رَبِّ اجْعَلْ لِّىٓ اٰيَةً ۖ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَاثَةَ اَيَّامٍ...